فائل فوٹو
فائل فوٹو

مردان،فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

مردان میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ گوجرگڑھی رنگ روڈ کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی۔واقعہ کے بعد لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ بلال اور27 سالہ خاتون کے نام سے ہوئی۔پولیس نے فائرنگ سے خاتوں سمیت 2 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔