راولپنڈی (امت نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو پاکستان کی 84ویں سالگرہ پر مبارکباد دلی مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان کی مسلح افواج،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس،کی قوم کو "یوم پاکستان” کی 84ویں سالگرہ پر مبارکباد یہ امید افزا دن برصغیر کے مسلمانوں کی ان عظیم کاوشوں کی یاد دلاتا ہے جب انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے لیے ہمارے عظیم رہنماؤں کے وژن کے مطابق ہماری تقدیر کا تعین کیا۔یہ تاریخی دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں اور خدمات کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں دیں۔آج، ہندوستان میں بالعموم اور مقبوضہ کشمیر میں بالخصوص مسلمانوں کی حالت زار،جنہیں فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا ہے، ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتا ہے جہاں ہم ہر روز اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں، الحمدللہ۔ اس دن پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت اور کسی بھی قیمت پر مادر وطن کے دفاع اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہیں۔اور قومی پرچم کو سربلند رکھیں گے انشاء اللہ۔افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ آباد۔