اسلام آباد(امت نیوز)ملک میں عیدالفطر کے موقع پر 6چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق عیدالفطر 10اپریل بروز بدھ کوہونے کا امکان ہےاورعام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے، اگر 10اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی،حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6چھٹیاں بن جائیں گی۔