لاہور(امت نیوز) رواں سال 2024کا پہلاجزوی چاندگرہن آج لگے گا۔ یہ چاندگرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگا اور چاندگرہن کا عروج دوپہر 12بجکر 12منٹ پر جبکہ اختتام 2بجکر 32 منٹ پر ہوگا ماہرین فلکیات کے مطابق یہ چاندگرہن پاکستان ،بھارت ،بنگلا دیش سمیت ایشیائی ممالک میں دن ہونے کی وجہ سے دکھائی نہیں دے گا جبکہ یہ چاندگرہن امریکہ ،یورپ کے بیشتر ممالک ، آسٹریلیا ،افریقہ سمیت مختلف ممالک میں دیکھاجاسکے گا رواں سال کا دوسرا چاندگرہن 17 ستمبر کو ہوگا۔