فاسٹ باؤلر محمد عامر کی بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

 

لاہور (اُمت نیوز) قومی کرکٹر عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کرکٹر محمد عامر نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی اور بتایا پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔