کراچی (اُمت نیوز) ڈاکوؤں نے ایک اورجان لے لی، نیوکراچی سیکٹرفائیو کے میں واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو قتل کردیا گیا۔
ڈاکوؤں نے فوم کی دُکان پر واردات کے دوران مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکےٓ 25 سالہ دکاندار عبدالرحمان کو کوقتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول کی دکان کے برابر والی دکان پرڈاکو آئے تو دکاندارنے پکڑنے کی کوشش کی، ملزموں سےمزاحمت کرتادیکھ کرعبدالرحمان نےبھی ڈاکوکو پکڑنےکی کوشش کی جس پر لوٹ مار کرنے والوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
لواحقین اور علاقہ مکینوں نےڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے فورکےچورنگی سے پاورہاؤس کی جانب جانےوالی سڑک پراحتجاج بھی کیا۔
بعد ازاں پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال اور پھرسردخانےمنتقل کردی گئی۔