پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ سے متجاوز

 

اسلام آباد( اُمت نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 مارچ سے 24 مارچ تک مزید 7186 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 2874 مرد، 1543 خواتین اور 2769 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لئے 284 گاڑیوں میں 297 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 24 مارچ تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 20 ہزار 692 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔