اسلام آباد(اُمت نیوز)عوام پر ایک بار پھر گیس بم گرانے کی تیاریاں جاری ہیں، سوئی ناردرن کی جانب سے قیمتوں میں 155 فیصد اضافے کی درخواست پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آج سماعت کرے گی۔
سوئی ناردرن نے ایک ہی سال میں قیمت میں تیسرابڑا اضافہ مانگا ہے۔اوگرا سے درخواست میں4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی قیمت میں اضافے سے بلوں میں اوسطا 15 فی صد تک اضافہ ہوگا۔
اوگرا نے قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی تو نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔
ایک سال میں کم وبیش گیس ٹیرف میں 600 فیصد تک اضافہ ہوچکاہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک سال میں گیس ٹیرف میں کم وبیش 600 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔