لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے نازیبا اشارےپر حکومتی خواتین ارکان واک آؤٹ کر گئیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑکی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے حکومتی خواتین کو نازیبا اشارے کیے،جس پر لیگی خاتون اپنی سیٹ پر کھڑی ہو گئیں اور اپوزیشن پر برس پڑیں۔
عظمیٰ بخاری کی جانب سے اپوزیشن رکن کی جانب سے مبینہ نازیبا اشارے پرتمام خواتین ایوان سے باہر چلی گئیں۔
ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کی جانب سے مبینہ نازیبا اشارہ کرنے پرانکوائری کا حکم دیدیا،ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ اگر ثابت ہوا کہ کسی نے نازیبا اشارہ کیا ہے تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔