فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نےیوسف رضا گیلانی کی نشست این اے 148 ملتان خالی قرار دیدی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے این اے 148 ملتان کی نشست خالی قرار دے دی۔

نجی ٹی کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی این اے 148 ملتان کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔ یوسف رضاگیلانی اسلام آباد سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول اسی ہفتے جاری کیا جائے گا۔