ڈی آئی خان (امت نیوز) ڈی آئی خان کلاچی میں سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آپریشن میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پرشامل کیا۔آپریشن کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کی زد میں آکرسابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ باردوی مواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔