کراچی (امت نیوز)ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نوازنے ٹریفک پالیسی گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک فلو پرقابو پانا اولین ترجیحات میں شامل ہے،ٹریفک اہلکارعوام کیساتھ اچھا رویہ اپنائیں،افسران و اہلکاراگرکسی کے ساتھ بدتمیزی یا جھگڑا کریں گے تو ان کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،چلاننگ آفیسرباڈی وارن کیمرے کے بغیر چالان نہیں کریںگے،افسران و اہلکار ٹولیوں کی شکل میں کھڑے نہیں ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ساؤتھ آڈیٹوریم میں ٹریفک کے ایس پیز، ڈی ایس پی سیکیورٹی،تمام سیکشن آفیسرز اورریکارڈ کیپرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ شام 5 بجے سے افطارتک کوئی افسر چالان نہیں کرے گا ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے تاکہ شہری باآسانی روزہ اپنے گھروں میں افطار کرسکیں اگر کوئی فیملی کے ہمراہ ٹریفک وائلیشن کرتا ہے تو اسکو چالان کے بجائے وارننگ دی جائے اور گائیڈ کیا جائے،ون وے کی وائلیشن پرفوکس کریں جسکی وجہ سے ناصرف حادثات ہوتے ہیں بلکہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے،چالاننگ افسران صرف موونگ وائلیشن کے چالان کریں گے،ٹرننگ کے پاس گاڑیوں،رکشوں اورموٹرسائیکلوں کی پارکنگ نہیں ہونے دیںگے۔