حافظ آباد؍ پتوکی(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے بعد مختلف علاقوں میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
حافظ آباد میں پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن کیا، اور مختلف علاقوں میں 90 سے زائد مقدمات درج کرلیے۔
پولیس نے متعدد پتنگ فروش اور پتنگ باز گرفتار کرلیے ہیں۔ ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں، ڈور کی چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیے۔
دوسری طرف پتوکی میں پولیس نے پتنگیں اور کیمیکل ڈور بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور دیگر سامان برآمد کرلیں۔
پولیس نے کارخانہ کے مالک سمیت 3 پتنگ باز گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔