لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے محکمۂ ہیلتھ پنجاب کے 5 معطل ملازمین کو بحال کر دیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے محکمۂ ہیلتھ کے 5 معطل ملازمین کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے سیکریٹری ہیلتھ کے 5 ملازمین کی معطلی کے نوٹیفکیشن کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔
عدالتِ عالیہ نے آئندہ سماعت تک فریقین کے وکلاء سے جواب بھی طلب کر لیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos