اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ میاں منشا پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکس پیئر ہیں،میاں منشا نے 26ارب روپے کا ٹیکس دیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کب تک قرضے کی زندگی گزاریں گے،قرضے لےکرتنخواہیں ادا کررہے ہیں اور ترقیاتی کام کروا رہے ہیں،کشکول نہ بھی لے کر جائیں تو اگلے کو لگتا ہے ان کےبغل میں کشکول ہے،آج بھی قرضوں کا پہاڑ ہے ،آئی ایم ایف پروگرام کی کچھ حدود ہوتی ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام کرنا ہے اس کے بغیر گزارا نہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام استحکام کیلیے ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام کرنا ہے اس کے بغیر گزارا نہیں ،آج روزہ ہے اس لیے شرکا کو قرضے کے پیسے کی چائے نہیں دی جارہی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کےساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے اگلے ماہ قسط مل جائے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام کرنا ہے اس کے ساتھ گروتھ بھی کرنی ہے، 16ماہ کی حکومت میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،آئی ایم ایف کا پروگرام استحکام کیلئے ہے،ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ میاں منشا پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکس پیئر ہیں،میاں منشا نے 26ارب روپے کا ٹیکس دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی سیکٹر میں آصف پیر نے 27ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کی ہے،جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ان کیلیے پاکستان اونر کارڈ جاری کیا جائے گا، تمام کیٹگریز کے لوگوں کو ہم بلیو پاسپورٹ دیں گے،آج ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو اعزاز سفیرو ں کا درجہ دےرہیں۔