ڈی آئی جی مالاکنڈ نے چینی باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، فائل فوٹو
ڈی آئی جی مالاکنڈ نے چینی باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، فائل فوٹو

شانگلہ میں گاڑی پر حملہ، 5چینی انجینئرز ہلاک

پشاور: شانگلہ میں گاڑی پرحملے میں 5چینی انجینئرز اور ان کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جا رہی تھی کہ بشام کے مقام پر سامنے آنے والی بارود سے بھری گاڑی اس سے ٹکرا گئی ، مسافر گاڑی میں چینی باشندے بھی سوار تھے، اطلاعات کے مطابق واقعہ میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہو گئے،

ڈی آئی جی مالاکنڈ نے چینی باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی،حملے میں کئی افراد زخمی  ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی بشام سے نکلی تھی جب دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب یہ حملہ ہوا۔ خودکش بمبار نے سامنے سے آکر گاڑی ٹکرا دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں ایک گاڑی کو سڑک کے ساتھ کھائی میں گرا دیکھا جاسکتا ہے جس سے شعلے بلند ہو رہے ہیں جب کہ سڑک پر ایک بس موجود ہے۔

حملے کے فورا بعد سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ فائر بریگیڈ کو بھی بلا لیا گیا۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق غیر ملکیوں کی گاڑی اسلام آباد سے کوہستان آرہی تھی۔  بعض اطلاعات کے مطابق کار میں سوار چینی انجینئرز داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرتے تھے اور داسو جارہے تھے۔