آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، فائل فوٹو
آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، فائل فوٹو

پیشی پرجانے کے بعد میرے شہد میں کچھ ملایا گیا، بشریٰ بی بی کا الزام

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہاہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے داری اسٹبلشمنٹ پر ہوگی ،عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل پیشی کیلیے آئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا ، میں شہد استعمال کرتی ہوں ، واپس جا کر شہد کھایا تو طبیت بگڑ گئی ، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں ،بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک و قوم کی خاطر جیل میں ہیں،اگر انہیں کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ عمران خان کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ، یہ کچھ بھی کر لیں  عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے ، حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے ، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثناء اللہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا، چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جا نہیں رہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے۔