اسلام آباد: حکومت نے صارفین کو بڑا جھٹکا دیدیا، گیس میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم کر کے یکساں ریٹ مقرر کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صارفین گیس کا ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں، نرخ یکساں چارج کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایک ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے پر ٹیکسز کے علاوہ بل 4 ہزار 501 روپے آئے گا، چارجز پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے صارفین کیلیے ہوں گے۔
مختلف سلیب استعمال کرنے والے صارفین کیلیے رعایت بھی ختم کی جائے گی، گھریلو، کمرشل صارفین، جنرل انڈسٹری اور ایکسپورٹ اورینٹڈ کیلیے قیمتیں یکساں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں منظوری سے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔