فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی، ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نیو قطر اسپتال کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں۔

جاں بحق خاتون کی شناخت نازیہ زوجہ غفار کے نام سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔

ڈاکو خاتون سے چھینا جھپٹی کی واردات کررہے تھے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی کے مطابق کراس فائرنگ میں واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ پولیس جیسے ہی موقع پر پہنچی ملزمان نے فائرنگ کی۔

ملزمان کی فائرنگ سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی تھی، پولیس نے بعد میں ملزمان کا پیچھا کیا اور پولیس اور ملزمان کے درمیاں مقابلہ بھی ہوا۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔