واشنگٹن: امریکا میں پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث معروف پل ٹوٹ گیا جس کے باعث کئی گاڑیاں مسافروں سمیت دریا میں جا گریں،متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
نجی ٹی وی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے فرانسس اسکاٹ کے برج سے ایک بڑا کارگو شپ ٹکرایا جس سے پل کو بری طرح نقصان پہنچا اور پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق یہ حادثہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا ، پل سے ٹکرانے کے بعد کارگو شپ میں آگ لگی اور دریا میں ڈوب گیا ، پل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گری ہیں۔
ہنگامی سرگرمیوں پر ماموراہلکار سات افراد کی تلاش کر رہے تھے جو لاپتہ تھے،جن میں سے دو کو پانی سے بچایا گیا جب جہاز فرانسس سکاٹ کی پل کے ایک ستون سے ٹکرا گیا، جو بالٹیمور میٹروپولیٹن کے جنوب مشرق میں دریائے پٹاپسکو کے اوپر انٹراسٹیٹ 695 کو لے جاتا ہے۔
میری لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ۔