اسلام آباد (اُمت نیوز) سائفر کیس میں سزاؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر فاضل بنچ میں سے ایک جج کی مصروفیات کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی تھی۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے سرکاری وکلاء کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ عدالت نے جیل حکام سے سرکاری وکیل کی اڈیالہ جیل آمد و رفت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت آج ہو گی۔