قومی ٹیم کا کاکول میں آج سے فزیکل ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز

 

ایبٹ آباد (اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کاکول میں فزیکل ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔

کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا، پہلے روز میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، کیمپ 8 اپریل جاری رہے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے، کیمپ میں کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جائے گا۔

کیمپ میں تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے، کیمپ میں فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ کو بہتر کرنے پر کام کیا جائے گا۔