فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور

لاہور: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے شکیل پاشا ایڈووکیٹ اور رانا عبد المعروف خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید اورعالیہ حمزہ پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے، جس مقدمے میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔