پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، فائل فوٹو
پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، فائل فوٹو

پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا بھی عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

نئی سلیکشن کمیٹی کے آنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر پی سی بی سے دوسرا بڑا استعفیٰ آگیا۔ ڈائریکٹر لیگل پی سی بی بلال رضا نے اپنے فرائض سرانجام دینے سے معذرت کرلی۔

پی سی بی کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل کے مستعفی ہونے کی تصدیق بھی کردی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔