تل ابیب: اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے میں وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے علاقے نبطیہ میں اسرائیل نے ایک امدادی مرکز اور عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی جس میں مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حزب اللہ کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے دو قصبوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس میں ہمارے 3 جانباز شہید ہوگئے جب کہ 2 زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا ہے جس میں شدت پسند تنظیم کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔