فوجی عدالتوں میں سویلین کےٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ آج ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا،

 

جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عرفان سعادت خان بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آج اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں سے بری اور سزا پانے والے ملزمان کی فہرست طلب کر رکھی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حوالے سے اپیل واپسی لینے کی استدعا کر رکھی ہے۔