سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

 

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 463 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کیساتھ 66 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔