رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کا حکم

 

لاہور (اُمت نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صبح سویرے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ایس ایل تھری پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔

مریم نواز نے رنگ روڈ ایس ایل فور کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی، ایس ایل 4 مراکہ سے شرقپور انٹر چینج ایم تھری تک بنایا جائیگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے رائیونڈ روڈ اڈا پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک پورے رنگ روڈ کا دورہ بھی کیا اور ملتان روڈ رنگ روڈ انٹر چینج پر مقامی پودے لگانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک شہر سے گزرے بغیر منزل پر پہنچ سکے گی، لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے دونوں اطراف 8،8 کلومیٹر طویل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔