اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات ختم ہوگئی، وزیراعظم شہباز شریف سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملاقات چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں ہوئی،وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے،اس ملاقات میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس ہوا،اجلاس میں 6ججوں کے خط کی آئینی اور قانونی حیثیت کا جائزہ لیاگیا،ہائیکورٹ کے 6ججوں نے عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا تھا۔