لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کوچنگ اسٹاف کی تلاش جاری ہے، پی سی بی حکام نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیپسی سے دوسری بار رابطہ کر لیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق جیسن گلیپسی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔ جیسن گلیپسی ساؤتھ آسٹریلین ریڈ روک اور ایڈیلیڈ سٹرائکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے۔
جیسن گلیسپی کا ساوتھ آسٹریلیا کے ساتھ ابھی ایک سال معاہدہ باقی تھا، جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی۔
جیسن گلیپسی نے 71 ٹیسٹ، 97 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
گیری کرسٹن سے معاملات طے نہ پانے کی صورت میں ہیڈ کوچ کا قرعہ جیسن گلیپسی کے نام نکل سکتا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑرہے ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ سائوتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کےساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخرہے، میں نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے بےتاب اور اپنے کیریئر میں نئے باب کو بڑھانے کیلئے پرجوش ہوں۔