واشنگٹن: امریکی ریاست الینوائے میں چاقو بردار جنونی شخص نے راہگیروں پرپے در پے وار کیے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ راک فورڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سب سے پہلے ایک مارٹ کے نو عمر ملازم کو چاقو گھونپ کر قتل کیا اور پھر راہگیروں پر حملے کرتا رہا۔
ہسپتال میں چاقو کے وار سے متاثرہ 9 افراد کو منتقل کیا گیا جن میں سے 3 مردہ حالت میں تھے جبکہ ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 3 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے لیکن ابھی تک قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔