راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 رہنماؤں کو جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت،فیصل جاوید، زرتاج گل اورعمیر نیازی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی وعام قیدیوں سے ملاقاتوں پر2ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی تھی۔پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر12 مارچ کو ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت تھا۔