بوٹسوانا: جنوبی افریقا کے شمالی صوبے لیمپوپو میں مسافر بس بیریئرز کو توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جاگری اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زائرین ایسٹر کی تقریب شرکت کے لیےبوٹسوانا سے لمپوپو کے ایک قصبے موریا کے مذہبی مقام پر جا رہے تھے ۔
جنوبی افریقا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور بیریئرز توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جا گری۔
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ نیچےگرتے ہی بس میں آگ بھڑک اُٹھی اور زخموں سے چُور مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ 45 مسافر جل کر ہلاک ہوگئے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ حادثے میں صرف ایک 8 سالہ بچہ بچ گیا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔