انکلوژرز کا کام بھی 25جنوری تک مکمل اور فعال ہوگا۔ فائل فوٹو
انکلوژرز کا کام بھی 25جنوری تک مکمل اور فعال ہوگا۔ فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ سیزیز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے۔

سیریزکے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل اور لاہور میں 25 اور 27 اپریل  کو کھیلے جائیں گے۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے pcb.tcs.com.pk پر شروع ہوگی۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی ٹکٹیں کم از کم 500 روپے (پریمیم) اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات ہزار روپے  (VVIP گیلری) میں دستیاب ہوں گی۔

ہاسپٹیلیٹی  نشستیں زیادہ سے زیادہ15 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے جہاں ہاسپیٹیلیٹی نشستیں 12ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔