بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی اپنا احتساب کریگی،اردوان

 

ترکی (اُمت نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی اپنا احتساب کرےگی۔

ترک صدر طیب اردوان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد خطاب میں کہا کہ 31 مارچ ہمارےلیےاختتام نہیں ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ووٹ کے ذریعےسیاست دانوں کواپنا پیغام پہنچادیا۔

اردوان نے کہا کہ مئی الیکشن میں جیت کے 9ماہ بعد ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے، اے کے پارٹی اور پیپلز الائنس نے الیکشن کی بھرپور تیاری کی تھی۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ ہم انتخابات کے نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گےاور اپنا احتساب کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر اردوان اور ان کی جماعت کو بدترین شکست ملی ہے۔

حزبِ اختلاف کی ری پبلیکن پیپلز پارٹی نے 70 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔