اسلام آباد ہائیکورٹ نےجہلم اراضی سے متعلق نیب کیس میں فوادچوہدری کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی ،فوادچوہدری کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت پیش ہوئے،فوادچوہدری نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل میں قید ہیں۔