غزنی: میں بچے بارودی سرنگ کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 بچیاں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ افغانستان کے تاریخی شہر غزنی کے ایک عام سے محلے میں پیش آیا۔ دھماکا اتنا خوف ناک تھا کہ بچوں کے نازک جسموں کے چھیچھڑے اُڑ گئے۔
بارودی سرنگ سے کھیلنے والے تمام بچوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ، 4 سے 10 سال کی عمروں کے 9 بچے کھیل کھیل کے دوران ہی ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سوگئے۔
خیال رہے کہ صوبے ہرات میں بھی ایسے ہی ایک واقعے میں گزشتہ روز ایک بچہ جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔