سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت شروع

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا۔

پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی، انتخاب میں 59 امیدواران مد مقابل ہیں جبکہ 18 امیدواران پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ یاعلماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر امیدوار آمنے سامنے ہیں۔