راولپنڈی (اُمت نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر 10 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ اور 5 پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ کیس میں آج مزید گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos