سینیٹ الیکشن ،12 نشستیں جیت جائیں گے:مراد علی شاہ

سندھ (اُمت نیوز)سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی پہنچ چکے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جو مقابلہ کرنےبیٹھے وہ بائیکاٹ کرگئے،12 نشستیں جیت جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نےسندھ اسمبلی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ سے 4روز قبل ملاقات ہوئی،امن و امان سے متعلق خدشات نہیں تھے،امن و امان کی صورتحال پہلے بھی اچھی نہیں تھی،سرفراز راجڑ کو ریٹائر کرانا پیپلز پارٹی کا فیصلہ تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پہلے بھی اچھی نہیں تھی،جنوری فروری میں کرائم بڑھاہے،اقدامات کیےجارہے ہیں انشااللہ اس پر قابو پائیں گے،فیصل واوڈا پیپلزپارٹی میں نہیں ہیں۔