لاہور: ( اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے شاہین آفریدی کی قیادت سے محرومی کو ٹیم کی بدقسمتی قرار دے دیا۔
قومی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میں خود بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکا،مجھے شاہین کے ساتھ ہمدردی ہے، بابر اعظم اور پی سی بی کو چاہیے کہ شاہین کے ساتھ اس معاملے کو کلیئر کریں۔
واضح رہے کہ ایک سیریز کے بعد ہی شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے پر سابق کرکٹرز کی جانب سے بورڈ کے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے۔