گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو
گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول، کوریئر کمپنی کا ملازم گرفتار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔کوریئر کمپنی کے ملازم کو حراست میں لے لیاگیا۔

خطوط سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے،جس پر لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔

اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی ٹیم اور ڈی آئی جی آپریشن ناصر رضوی سمیت پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور عدالت کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق خط ایک نجی کوریئر کمپنی کا ملازم ہائیکورٹ لے کر آیا تھا جو اس نے ججز کے اسٹاف ریسیو کروایا۔

ذرائع کے مطابق کوریئر کمپنی کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔