نئی دہلی: بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ریاست چھتیس گڑھ میں 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں 3 خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، اسپیشل ٹاسک فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (کوبرا) نے نیکسل باغیوں کے خلاف آپریشن کیا۔
گھنے جنگل میں صبح 6 بجے سے شروع میں ہونے والے سیکیورٹی آپریشن کے بعد اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید3 لاشیں ملنے کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 13 ہوگئیں۔
سیکیورٹی فورسزنے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد علیحدگی پسند ماؤ نواز تھے۔