اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہا ہے کہ حکومت کو ریشم کی تلاش ہے جو ان کی ہی کسی محفوظ جگہ بیٹھی ہے۔
رئوف حسن نے کہا کہ یہ عدالتوں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں ، الزام پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر لگا رہے تھے ، سپریم کورٹ پر حملے کا الزام ہم پر تو نہیں تھا وہ تو ن لیگ پر تھا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عدالتی اجازت کے باوجود سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا ، گزشتہ روز 6 سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس تشکیل دیا گیا ، اس پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز عید کے بعد ہو گا، پہلا جلسہ بلوچستان پشین میں ہو گا۔