نیویارک(اُمت نیوز) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی سے متعلق پاکستان کی قرار داد پر آج بحث ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں غزہ میں نسل کشی کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل پر اسلحے کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نے قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کے 56 رکن ممالک میں سے 55 کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) میں پیش کیا تھا۔ قرارداد کو پیش کرنے میں بولیویا، کیوبا اور جنیوا میں فلسطینی مشن بھی مشترکا طور پر شریک ہیں۔
قرارداد کے متن میں متن میں غزہ اسرائیل کی طرف سے وسیع پیمانے پر اثر انداز ہونے والے دھماکا خیز ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینی علاقوں پر قبضہ اور غزہ کی پٹی کا غیر قانونی محاصرہ فوری طورختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔