2024کے انتخابات تسلیم نہیں کرتے، اب فیصلے میدان میں ہونگے، فائل فوٹو
2024کے انتخابات تسلیم نہیں کرتے، اب فیصلے میدان میں ہونگے، فائل فوٹو

جے یو آئی کا کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان

سجاول: جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشدمحمود سومرو نے موجودہ حکومت کے خلاف 2مئی کوکراچی میں دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جے یو آئی نے 2018 کے انتخابات تسلیم نہیں کیے تھے،2024کے انتخابات بھی تسلیم نہیں کرتے، اب فیصلے میدان میں ہونگے۔

انھوں نے کہاکہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،کچے کے ڈاکوؤں کو پیپلز پارٹی کی سرپرستی حاصل ہے۔ معصوم پریا کماری سمیت 800سے زائد معصوم لوگ کچے میں ڈاکو ؤں کے پاس ہیں۔