حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے، فائل فوٹو
حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے، فائل فوٹو

ایران میں 2 ملٹری پوسٹوں پر حملے ،11 سکیورٹی اہلکار جاں بحق،16 دہشتگرد ہلاک

تہران: ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 ملٹری پوسٹوں پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پولیس و ملٹری پوسٹس پر حملے میں 11 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کرکے 16 دہشتگرد کو ہلاک  کر دیا۔

ایران کے نائب وزیرِ داخلہ برائے سیکیورٹی و پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا ہے کہ چاہ بہار اور راسک میں بیک وقت ہوئے، جیش العدل کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جیش العدل کا حملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔