فال فوٹو
فال فوٹو

اعظم سواتی نے سرنڈر کردیا، عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 2 مقدمات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا جبکہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیرکی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظورکرلی۔

کیس کی سماعت سینٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اپنے وکیل علی بحاری مرتضیٰ طوری کے ہمراہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے۔

اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کردی، جس پرعدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظورکرلی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ مسلسل غیر حاضری پرعدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد دائمی وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

عدالت پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ ڈیڑھ سال پہلے سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا، عدل کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکتا۔