امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، فائل فوٹو
امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، فائل فوٹو

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں ظاہر جعفر سے ملاقات

راولپنڈی: امریکی سفارت خانے کے عملے نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی، وفد کو مجرم تک قونصلر رسائی بھی دی گئی۔

امریکی سفارت خانے کے عملے نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، وفد کو نور مقدم قتل کیس کے مجرم اور امریکی شہری ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔امریکی سفارتی خانے کا وفد مجرم سے ملنے اسلام آباد سے راولپنڈی پہنچا۔

تین رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے روم میں ملاقات کروائی گئی، امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے۔

واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر کو سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں سزائے موت سنائی گئی ہے تاہم عدالتی سزا کے بعد وہ اڈیالہ جیل قید میں ہیں۔