بجلی کے بل پیپلزپارٹی نے تو نہیں بڑھائے تھے، فائل فوٹو
بجلی کے بل پیپلزپارٹی نے تو نہیں بڑھائے تھے، فائل فوٹو

عید کے بعد پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق عوام کوخوشخبری سنادی۔

شرجيل انعام میمن نے بلاول بھٹوکی ہدایات پر عید کے فوری بعد ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے کے آغاز کا اعلان کردیا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید کے فوری بعد الیکٹرک بسوں کے ذریعے خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

میرپور خاص میں عوام الناس کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی، پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کے لئے کیش لیس ٹکٹ سروس متعارف کروائی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے اورنج لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کو جوڑنے کے لئے مفت شٹل سروس شروع کی جائے گی۔جبکہ کراچی کے عوام کے لئے مفت شٹل سروس عید کے فوری بعد شروع ہوگی۔